the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ وقتاً فوقتاً مرکز کی بی جے پی حکومت اور بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں کو گائڈ لائن جاری کرتا رہتا ہے۔ اسی ضمن میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بھی سنگھ نے بی جے پی کو گائڈ لائن جاری کیا ہے۔ سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ رام مندر کے ایشو کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرے۔ اس نے مرکز کی مودی حکومت کو قومی تعلیمی پالیسی بھی طے کرنے کو کہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق، دہلی کے مہاراشٹر سدن میں آر ایس ایس قیادت کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی صدر امت شاہ سمیت پارٹی کے کئی



دیگرسینئر لیڈران موجود تھے۔ ایک گھنٹہ طویل جاری اس میٹنگ میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق بی جے پی کی حکمت عملی پر خصوصی طور پرغور وخوض کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، سنگھ کے جوائنٹ جنرل سکریٹریز دتاتریہ اور کرشن گوپال نے یوپی الیکشن میں بی جے پی کی تیاریوں کو لے کر جانکاری حاصل کی جس پر انہیں ترقی کے ایجنڈا اور قومی سلامتی سے متعلق حکومت کے ٹھوس اقدامات کے ایجنڈے پر یوپی الیکشن لڑنے کی معلومات دی گئی۔ اس پر آر ایس ایس کے لیڈروں نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مدعا بھی پارٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.